آٹا، چینی اور گیس کی طرح یوریا بھی غائب ہے، شہباز شریف

January 29, 2022

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ آٹا، چینی اور گیس کی طرح یوریا بھی غائب ہے۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ کسان کی مدد نہ ہوئی تو زرعی اجناس کی پیداوار کی قلت ہونے کی صورت پورا ملک خمیازہ بھگتے گا۔

انہوں نے کہا کہ آٹا، چینی اور گیس کی طرح یوریا بھی غائب ہے، یوریا کسانوں کو سونے کے بھاؤ بھی نہیں مل رہا۔

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ کسانوں کی حالت قابل رحم ہے، حکومت غائب ہے، بعد میں کمیشن بنانے اور عذر گھڑنے سے بہتر ہوگا کہ کسانوں کی ہنگامی مدد کی جائے۔