صاف پانی کمپنی ریفرنس میں 16 ملزمان بری

January 31, 2022


لاہور کی احتساب عدالت نے صاف پانی کمپنی ریفرنس میں 16 ملزمان کوبری کر دیا، عدالت نے تمام ملزمان کی نیب ترمیمی آرڈیننس کی روشنی میں بریت کی درخواستیں منظور کیں۔

احتساب عدالت لاہور میں صاف پانی کمپنی ریفرنس میں ملزم انجینئر قمر اسلام، سابق سی ای او صاف پانی کمپنی وسیم اجمل نےبریت کی درخواست دائرکی تھی۔

صاف پانی کیس میں عدالت شہباز شریف کی بیٹی رابعہ، داماد علی عمران کو اشتہاری قرار دے چکی ہے اور ان کی جائیداد قرقی کے احکامات بھی جاری کر چکی ہے۔