ن لیگ کے کچھ لوگ بہت بدتمیز ہیں، زرتاج گل

January 31, 2022


وفاقی وزیر زرتاج گل نے کہا ہے کہ ن لیگ کے کچھ لوگ بہت بدتمیز ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں زرتاج گل کے ساتھ مولا بخش چانڈیو اور میاں جاوید لطیف نے اظہار خیال کیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں ہر شخص کا احتساب ہونا چاہیے، مسلم لیگ ن کا وتیرہ ہے کہ ان کے حق میں فیصلہ نہ ہو تو جلاؤ گھیراؤ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے کچھ لوگ بہت بدتمیز ہیں، شہباز شریف پر الزام ہے کہ ان کے چپراسیوں کے اکاؤنٹس میں اربوں روپے آئے۔

زرتاج گل نے یہ بھی کہا کہ ہم اپنے حق میں فیصلے نہیں کرواتے، کسی جج کو متنازع نہیں بناتے، اعلیٰ عدلیہ کی عزت کرتے ہیں، ان کے فیصلوں کو مانتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک جج کے خلاف ریفرنس بھیجا، وہ غیرقانونی نہیں تھا۔