پنجگور میں 2 افراد کی لاشیں برآمد

February 03, 2022

بلوچستان کے علاقے پنجگور میں چتکان بازار سے 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک لاش کی شناخت احتشام کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دوسری کی شناخت نہیں ہوسکی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والےافراد کے سروں پرگولیوں کے نشان ہیں، کیس کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔