شبیر احمد کی پی سی بی کو محمد حسنین سے متعلق تجویز

February 04, 2022

ٹیسٹ فاسٹ بولر شبیر احمد نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو محمد حسنین کے حوالے سے تجویز دے دی۔

ماضی میں مشکوک بولنگ ایکشن کا شکار ہونے والے فاسٹ بولر شبیر احمد نے پی سی بی کو محمد حسنین کے بولنگ ایکشن کی تصدیق اور درستی کا راستہ بتادیا ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ پی سی بی محمد حسنین کا بولنگ ایکشن پاکستانی لیب کے بجائے آسٹریلیا سے کروائے۔

شبیر احمد نے مزید کہا کہ پاکستانی لیب اس حوالے سے آسٹریلیا سے زیادہ تجربہ کار نہیں ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں معیاری لیب کے ساتھ وہاں ایکشن درست کرانے کی بھی سہولتیں موجود ہیں۔