شمالی وزیرستان، دہشتگردوں کے سروں کی قیمت سے متعلق پمفلٹس تقسیم

February 07, 2022

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے سروں کی قیمت مقرر کرنے سے متعلق پمفلٹس تقسیم کئے گئے ہیں۔

اردو اور پشتو زبان میں تحریر پمفلٹ میں عوام سے دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔

پمفلٹس میں طالبان کمانڈر سید انار، شفیرﷲ اور حمید ﷲ کے سروں کی قیمت 50، 50 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق رحمان ﷲ، میرخاتم، حسن گل اور آفتاب ﷲ طارق کے سر کی قیمت 30، 30 لاکھ روپے مقرر گئی ہے۔

دوسری جانب پاک افغان بارڈر پر ضلع کرم میں دہشت گردوں نے سرحد پار سے فائرنگ کی، جس کے تبادلے میں سیکورٹی فورسز کے 5 جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی سے دہشتگردوں کو بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔