تحریک انصاف کے ایک اور رہنما صدارتی نظام کے حامی

February 08, 2022

سینیٹر فیصل جاوید کے بعد تحریک انصاف کے ایک اور رہنما نے صدارتی نظام کی حمایت کردی۔

تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے جیو نیوز کے پروگرام ’جشن کرکٹ‘ میں کہا کہ ملک میں صدارتی نظام ہونا چاہیے۔

اس سے قبل سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ ملک میں اسلامی صدارتی نظام ہونا چاہیے۔

علاوہ ازیں گوجرانوالہ کی تحصیل کامونکی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر شفقت محمود کا کہنا تھا کہ صدارتی نظام لانے میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا جمہوری حق ہے وہ جب مرضی عدم اعتماد لے آئے، اپوزیشن 3 سال سے عدم اعتماد لانے کی کوشش کر رہی ہے لیکن کامیاب نہیں ہوسکی۔