ملتان سلطانز کا مالک کون؟ علی ترین نے بتادیا

February 08, 2022

ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین

پاکستان سُپر لیگ کے سیزن سیون کے دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین نے ملتان سلطانز کے مالک کے بارے میں بتادیا۔

ٹوئٹر پر ایک صارف نے علی ترین سے سوال کیا کہ ’سر ملتان سلطانز کا مالک کون ہے؟‘

جواب میں علی ترین نے کہا کہ ’میرے چاچا، عالمگیر ترین۔‘

اس پر ایک صارف نے کہا کہ کیا آپ کے ایک اور چاچا کراچی کنگز کو بھی لے سکتے ہیں، صارف نے یہ بات کراچی کنگز کی مسلسل شکستوں سے دلبرداشتہ ہو کر کہی ہے۔

جواب میں علی ترین نے ایموجی کے ذریعے ردعمل دیا۔

واضح رہے کہ ملتان سلطان کی پہلے ملکیت عالمگیر ترین اور علی ترین کے پاس مشترکہ طور پر تھی۔

علی ترین حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کے بیٹے ہیں۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل سیون میں مسلسل پانچ فتوحات اپنے نام کرنے والی ملتان سلطانز 10 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر موجود ہے۔