وزیراعظم کا وزیروں کو آج تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا فیصلہ

February 10, 2022

وزیراعظم عمران خان نے بہترین کارکردگی دکھانے والے وزیروں کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق وزیراعظم 10 بہترین وزراء کو شاندار کارکردگی پر سرٹیفکیٹ دیں گے، وزارتوں کے ملازمین کو بھی اضافی الاؤنس دیا جائے گا۔

اس حوالے سے تقریب آج وزیراعظم آفس میں ہوگی جس میں وزراء اور وزارتوں کے ذمہ داران کو مدعو کیا گیا ہے۔