پی ایف یو جے نے آج ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا

February 17, 2022

محسن بیگ کی گرفتاری اور نیوز ون ٹی وی چینل کی بندش کے خلاف پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے آج ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔

تنظیم کی جانب سے صحافی یونینوں کو آج ملک کے تمام بڑے شہروں کے پریس کلبوں کے باہر احتجاجی مظاہرے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی ایف یو جے نے کہا کہ عمران سرکار کی سفاکیت کے خلاف تمام میڈیا برادری متحد ہے۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے کارروائی کے دوران محسن بیگ کے گھر پر چھاپہ مارنے کے بعد انہیں حراست میں لے لیا تھا۔