یوکرین کا ٹوئٹر سے روس پر پابندی کا مطالبہ

February 25, 2022

یوکرین کا ٹوئٹر سے روس پر پابندی کا مطالبہ

یوکرینی حکومت نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر سے روس پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔

یوکرین کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ آئیے مل کر ٹوئٹر سے مطالبہ کریں کے روس پر پابندی لگائی جائے۔

یہ بھی کہا گیا کہ مغربی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر روس جیسے جارحیت پسند ملک کے لیے کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے۔

یوکرین حکومت کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹوئٹر کو ٹیگ کرتے بیان میں کہا گیا کہ یوکرین کے لوگوں کو بے دردی سے قتل کرتے ہوئے روس کو ان پلیٹ فارمز کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے ۔

اس سے قبل یوکرینی حکومت کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے نازی رہنما ایڈولف ہٹلر کا روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا ایک خاکہ شیئر کیا گیا تھا۔

خاکہ پوسٹ کرنے کے بعد ٹوئٹ میں کہا گیا تھا کہ یہ کوئی میم یا مزاحیہ تبصرہ نہیں ہے بلکہ یہ اس وقت ہماری اور آپ کی حقیقت ہے۔