حکومت صحافتی اور شہری آزادیاں چھین رہی ہے، شہباز شریف

March 06, 2022


مسلم لیگ نون کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت جب سے آئی ہے صحافتی اور شہری آزادیاں چھیننے کے درپے ہے۔

ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ آئین میں دیے حقوق سلب کرنے کی کوشش آمرانہ اور فسطائی رویوں کا مظہر ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت صحافیوں کی زباں بندی کے لیے پیکا ترمیمی آرڈیننس جیسا سیاہ قانون لائی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سینسر شپ کے لیے پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی بل لانے کی کوشش کی گئی، وہ صحافیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اوران کی جدوجہد میں شانہ بہ شانہ ہوں گے۔