صبا قمر ساتھی فنکاروں سے کیوں نہیں ملتیں ؟

March 14, 2022

پاکستان کی منجھی ہوئی اداکارہ صبا قمر کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ وہ شوبز انڈسٹری میں سب کی اچھی دوست ہوتے ہوئے بھی کسی سے کیوں نہیں ملتیں۔

صبا قمر کی جانب سے حال ہی میںدیئے گئے ایک انٹرویو میںاپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق بات کی گئی۔

صبا قمر نے اپنے انٹرویو میںجہاں پروجیکٹس اور ذات سے متعلق دلچسپ باتیں بتائیں وہیں اُن سے شوبز انڈسٹری میںمیل جول کم اور تقریبات سے دور رہنے کی وجہ بھی پوچھی گئی۔

اس سوال کے جواب میںصبا قمر کا کہنا تھا کہ ’کیوں کہ تیاری سے اُن کی جان جاتی ہے، جیسے کہ کپڑے، میک اپ اور اُنہیں تیار ہونا اور روایتی لباس پہننا نہیں پسند اسی لیے وہ شوبز انڈسٹری میں موجود دوستوں کی جانب سے ملنے والی دعوتیں اور تقریبات میں نہیں جاتیں ۔‘

انہوں نے ہنستے ہوئے مزید کہا کہ ’ کبھی کبھار وہ سوچتی ہیں کہ وہ آج تو دعوت پر ضرور جائیں گی، مگر جب وہ اپنی الماری می جھانکتی ہیں تو کچھ بھی پہننے کے لیے نظر نہیں آتا۔‘

صبا قمر نے کہا کہ ’ہاں اگر اُنہیں کوئی اپنی دعوت میںٹی شرٹ اور پاجامے میں شرکت کی اجازت دے دے تو وہ ہر دعوت پر ضرور جائیں۔‘

اُن کا کہنا تھا کہ ’میں تنہائی پسند ہوں، میں اپنے ساتھ خوش رہتی ہوں، مجھے اکیلا رہنا اور بس دو چار دوستوں کے ساتھ گھلنا ملنا پسند ہے۔‘