2023ء میں سُشانت سنگھ راجپوت کی سالگرہ کیسے منائی جائے گی ؟

March 14, 2022

بھارتی آنجہانی ہیرو، سشانت سنگھ راجپوت کی اگلے سال 2013 میں آنے والی سالگرہ امریکی لونر سوسائٹی کی جانب سے ’سشانت مون‘ کے نام سے منائی جائے گی۔

2020ء کی 14 جون کو خود کشی کے ذریعے اس دنیا کو چھوڑ جانے والے اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی سال 2023ء میں21 جنوری کو آنے والی سالگرہ امریکی لونا کمپنی کی جانب سے منائے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

بھارتی سوشل میڈیا اور ویب سائٹس کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے امریکی لونر سوسائٹی نے سشانت سنگھ راجپوت کی آنے والی ساگرہ کو ’سشانت مون‘ کے نام سے منانے کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی ویب سائٹس کے مطابق امریکی لونر سوسائٹی کی جانب سے یہ اقدام سُشانت سنگھ راجپوت کے احترام، اُنہیں خراج عقیدت پیش کرنے اور اُن کی خلا اور کائنات کے لیے محبت کو منانے کے لیے اُٹھایا جا رہا ہے۔