سری لنکا میں معاشی بحران، پٹرول خریدنے کیلئے لائن میں لگے 2 افراد ہلاک

March 20, 2022

سری لنکا میں پٹرول خریدنے کے لیے لائن میں لگے دو افراد ہلاک ہوگئے۔

سری لنکا میں معاشی بحران شدت اختیار کر گیا، لوگ پٹرول اور ایندھن کے لیے گھنٹوں قطار میں لگنے پر مجبور ہوگئے۔

اتوار کو پیٹرول کے لیے لگی قطار میں انتظار کرتے دو معمر افراد جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس کے مطابق دونوں افراد کی عمریں 70 برس سے زائد تھیں۔

سری لنکا میں زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی، مالیاتی بحران کے سبب خوراک، ایندھن اور ادویات کی شدید قلت ہوگئی ہے۔