صدارتی ریفرنس، فواد چوہدری کا سپریم کورٹ بار کے جواب پر ردّ عمل

March 24, 2022


وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری نے صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ بار کے جواب پر ردّ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ بار کا جواب پڑھ کر لگتا ہے کہ سپریم کورٹ بار باڈی ن لیگ کی سبسڈری ہے۔

فواد چوہدری نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ وکلاء تنظیموں کا کام سیاسی جماعتوں کا آلہ کار بننا نہیں اپنی آزادانہ حیثیت برقرار رکھنا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عام وکیل وکلا تنظیموں کے اس کردار سےنالاں ہے، لاہور بار کے انتخابات میں اس گروپ کو جو شکست ہوئی وہ وکلاء کا ردعمل ہے۔