حکومتی وفد چوہدری برادران کو منانے کیلئے روانہ

March 26, 2022

اتحادیوں کو منانے کے لیے حکومتی وفد آج چوہدری برادران کی لاہور میں واقع رہائش گاہ ملنے کے لیے روانہ ہو گیا۔

وزیرِخارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیرِدفاع پرویز خٹک حکومتی وفد میں شامل ہیں۔

وفاقی وزراء اتحادی جماعت کو وزیرِاعظم عمران خان کا اہم پیغام پہنچائیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کیا کہا؟

روانگی کے موقع پر وزیرِخارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چوہدری برادران سے یہ ملاقات اتحادیوں سے رابطوں کے تسلسل کی کڑی ہے۔

حکومتی ٹیم اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات کرے گی۔

اس ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ ق کے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ بھی شریک ہوں گے۔

حکومتی کمیٹی اور چوہدری برادران سے ملاقات کے دوران اتحاد کے معاملات، وفاق اور پنجاب کے معاملات زیرِغور آئیں گے۔