ریحام خان نے ترجمان پی ڈی ایم سے زردہ بھیجنے کا وعدہ کرلیا

March 30, 2022

وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللّٰہ کو زردہ بھیجنے کا وعدہ کرلیا۔

ریحام خان نے ٹوئٹر پر وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا اور لکھا کہ ’بزدار کو آؤٹ کرنے کا مقصد کپتان کی کپتانی بچنے کی ناکام کوشش ہے، چوہدری پرویز الٰہی بھی پنجاب کے وزیراعلیٰ نہیں بن سکیں گے۔‘

انہوں نے پی ڈی ایم ترجمان کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’عمران نیازی نے کرسی بچانے کے لئے لوٹ سیل میلہ لگایا ہے، عمران نیازی قوم سوال کرتی ہے کہ وزارت اعلیٰ دےکر ضمیر خریدنا حلال ہے؟‘

اس ٹوئٹ پر حافظ حمد اللہ نے ایک ایموجی کے ذریعے ردعمل دیا، جواب میں ریحام خان نے کہا کہ مٹھائی کے بعد اب زردہ بھیجوں گی۔