مجھے ہٹاکر امریکی حمایت یافتہ حکومت لانے کی کوشش ہورہی ہے، عمران خان

April 02, 2022

وزیر اعظم عمران خان نے امریکا پر وزارت عظمیٰ سے ہٹانے کے اقدام کی پشت پناہی کا الزام عائد کردیا۔

وزیراعظم عمران خان نے غیر ملکی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ہٹاکر امریکی حمایت یافتہ حکومت لانے کی کوشش ہورہی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ عدم اعتماد ووٹنگ کے نتائج کیسے مان سکتا ہوں جب پورا عمل ہی غیر معتبر ہو، جمہوریت اخلاقی بالا دستی پر کام کرتی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اس ملی بھگت کے بعد اخلاقی بالا دستی کا کون سا اختیار باقی رہ جاتا ہے؟

عمران خان نے مزید کہا کہ مجھے بے دخل کرنے کا اقدام امریکا کی پاکستانی سیاست میں صریح مداخلت ہے، عدم اعتماد کا ووٹ پاکستان میں حکومت تبدیلی کی کوشش ہے۔