عدالت نے پی ٹی آئی حکومت کے ایک اور عمل کو غیرآئینی قرار دیا، شیری رحمان

April 08, 2022

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا ہے کہ عدالت نے پی ٹی آئی حکومت کے ایک اور عمل کو غیر آئینی قرار دیا۔

اپنے بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ پیکا آرڈیننس مخالفین کو نشانا بنانے کے لیے لایا گیا تھا، پیکا آرڈیننس آئینی اور بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ایک حکومتی ہتھکنڈا تھا۔

شیری رحمان نے کہا کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں میڈیا اور آزادی اظہار پر قدغنیں لگائی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے تمام غیر جمہوری اور غیر قانونی اقدامات واپس ہوں گے۔

شیری رحمان نے کہا کہ انشاء اللّٰہ کل ایک بد ترین سویلین ڈکٹیٹر شپ کا اختتام ہوگا۔