نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب کے حلف کیلئے ن لیگ کا ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

April 19, 2022

لاہور (آئی این پی)نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری نہ ہونے کے معاملے پر مسلم لیگ (ن)نے قانونی چارہ جوئی کا راستہ اختیار کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔مسلم لیگ (ن)کی قانونی ٹیم نے اس حوالے سے پٹیشن تیار کرلی جو منگل کو (آج) لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی جائیگی جسکے ذریعے استدعا کی جائے گی کہ عدالت جلد از جلد وزیراعلی پنجاب کی تقریب حلف برداری کا حکم دے۔