سیف علی خان کے ننھی سارہ کو بہلانے کے مناظر، پرستاروں کے لچسپ کمنٹس

April 21, 2022

بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان کی ایک پرانی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

ویڈیو میں سیف علی خان شوٹنگ کے دوران کچھ وقت ملنے پر اپنی ایک سالہ بیٹی سارا علی خان کو بہلا رہے ہیں۔

اس 26 سال پرانی ویڈیو کو دیکھ کر ان کے پرستاروں کا کہنا ہے کہ چھوٹے نواب کو چاہیے کہ اپنے ڈی این اے کو اپنی طرح تبدیل کریں۔

واضح رہے کہ سیف علی خان کی فلم ’ہمیشہ‘ جس کی شوٹنگ 1996 میں ہوئی اس موقع پر وہ سارا کے ساتھ دوران شوٹنگ نظر آرہے ہیں۔

اس پرانی ویڈیو کو دیکھ کر نیٹ یوزرز بالخصوص ان کے فینز نے کافی کمنٹس کیے ہیں۔