لاہور: پٹرول فروخت کرنے والی دکان میں آتشزدگی، 2 افراد جاں بحق

April 23, 2022

فائل فوٹو

لاہور کے علاقے کاہنا میں پٹرول فروخت کرنے والی دکان میں اچانک آگ لگ گئی، جس نے آناً فاناً 10 مزید دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ سے جھلس کر 2 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ متاثرہ دکانوں میں پڑا لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان اور 3 موٹرسائیکلیں تباہ ہو گئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کاہنا بازار میں پٹرول فروخت کرنے والی ایک دکان میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے 10 مزید دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ سے جھلس کر اسلم اور صدیق نامی 2 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ آگ کی لپیٹ میں آنے والی دکانوں میں پڑا لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان اور 3 موٹرسائیکلیں تباہ ہوگئیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے 2 گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا، پولیس نے جاں بحق افراد کی لاشیں مردہ خانے منتقل کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی۔