کراچی: لیاری کی دکان میں سلنڈر دھماکا، متعدد زخمی

April 24, 2022

کراچی کے علاقے لیاری کی ایک دکان میں گیس سلنڈر کا زور دار دھماکا ہوا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لیاری میں کشتی چوک کے قریب واقع ایل پی جی گیس کی دکان میں سلنڈر کا دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ سلنڈر دھماکے کے 4 زخمی افراد کو سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا ہے۔