بلاول بھٹو کو بطورِ وزیر خارجہ دیکھنے کے لیے پُرجوش ہوں، بختاور بھٹو

April 27, 2022

سابق صدر آصف زرداری کی بڑی بیٹی بختاور بھٹو اپنے بھائی اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کو وزیر خارجہ کے طور پر دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے پیغام میں بختاور بھٹو نے کہا کہ آج بلاول بھٹو زرداری اس متحدہ حکومت میں پاکستان کے وزیر خارجہ کے طور پر حلف اٹھائیں گے جس کا فیصلہ پیپلز پارٹی نے کیا۔

بختاور بھٹو نے کہا کہ ہمیں بلاول بھٹو پر بہت زیادہ فخر ہے، وہ پارلیمنٹ میں پہلے ہی آگے بڑھ چکے ہیں اور ہمیشہ اپنی جمہوری اقدار پر قائم ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وزیر خارجہ بننے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق سی ای سی سے منظوری کے بعد بلاول بھٹو زرداری آج ڈھائی بجے شہباز شریف کی کابینہ میں بطور وزیر خارجہ شمولیت کا حلف اٹھائیں گے۔