عمران نیازی کو توشہ خانہ پر ڈاکہ ڈالنے کا حساب دینا پڑے گا، شرجیل میمن

May 01, 2022

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عمران نیازی کو توشہ خانہ پر ڈاکہ ڈالنے کا حساب دینا پڑے گا۔

اپنے بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان بتائیں توشہ خانے کے قیمتی تحائف کس قانون کے تحت بیرون ملک فروخت کیے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ قومی قیادت سعودی عرب سے ملکی ترقی اور معیشت پر کامیاب مذاکرات کر رہی ہے۔