جعلی وزیراعلیٰ نے بڑے صوبے کو اباجی کی وراثت سمجھ رکھا ہے: عمر چیمہ

May 02, 2022

فائل فوٹو

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے حمزہ شہباز کے خلاف نفرت انگیز بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہجعلی اور غیر آئینی وزیر اعلیٰ نے بڑے صوبے کو اباجی کی وراثت سمجھ رکھا ہے۔

عمر سرفراز چیمہ نے اپنے بیان میں کہا کہ آئین اور قانون پر عملدرآمد کروانا اکیلے میری نہیں ہر وفاقی اورصوبائی آئینی ادارے کی ذمہ داری ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ تاریخ گواہی دے گی کہ کون اس سیسلین مافیا کے سامنے ڈٹ گئے اور کون سجدہ ریز ہوئے۔