عمران خان بتائیں امریکا کیخلاف کون سا کارنامہ کیا جس پر بیرونی سازش ہوئی، شرجیل میمن

May 02, 2022

صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان بتائیں امریکا کیخلاف کون سا کارنامہ کیا جس پر بیرونی سازش ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی جو بائیڈن کی فون کال کا بے صبری سے انتظار کرتے رہے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ بیرونی سازش کا راگ الاپنے والے سے اپنے ایم این ایز اور اتحادی جماعتیں تنگ تھی۔

انہوں نے کہا کہ سب نے دیکھا کہ بھارت نے کشمیر کو ہتھیا لیا، عمران نیازی نے کہا تھا مودی کی جیت پاکستان کے لیے بہترین ثابت ہوگی۔

وزیراطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کا مشن پاکستانیوں کو گمراہ کرنا ہے، عمران نیازی اقتصادی اور خارجہ پالیسی کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔