ملک میں معاشی بحران کیساتھ ساتھ اخلاقی بحران بھی آیا ہوا ہے: مراد علی شاہ

May 03, 2022

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہآج کل ملک میں معاشی بحران کے ساتھ ساتھ اخلاقی بحران بھی آیا ہوا ہے،دعا کریں کہ اللّٰہ تعالی ان بحرانوں سے ہمارے ملک کو نکالے۔

گڑھی خدا بخش میں نماز عید کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےوزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں کچھ نہیں ملے گا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر اور سندھ کے عوام کو عید کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔