شمالی کوریا کا ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ

May 04, 2022

جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے پیانگ یانگ کے سنان ایئر پورٹ سے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

جنوبی کوریا کی فوج کے سربراہ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے میزائل تجربے جزیرہ نما کوریا، بین الاقوامی امن اور استحکام کے لیے شدید خطرہ ہیں۔

جنوبی کوریا کی فوج کے سربراہ نے مطالبہ کیا ہے کہ شمالی کوریا فوری طور پر میزائل تجربات بند کر دے۔

جاپان کی مذمت

دوسری جانب جاپانی وزیرِاعظم نے بھی شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے بار بار کیے جانے والے میزائل تجربات کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے میزائل تجربات خطے اور بین الاقوامی برادری کی سلامتی اور تحفظ کے لیے خطرہ ہیں۔

شمالی کوریا نے رواں سال کتنے میزائل تجربات کیے؟

واضح رہے کہ شمالی کوریا کا رواں سال میں کیا گیا یہ 14 واں میزائل تجربہ ہے۔