نواز شریف کی تاحیات نااہلی کا معاملہ جلد حل ہو جائے گا، اعظم نذیر تارڑ

May 04, 2022

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی تاحیات نااہلی کا معاملہ جلد حل ہو جائے گا۔

حافظ آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ مسجد نبویﷺ میں ہونے والا واقعہ قابل افسوس ہے، واقعہ کے مقدمات ریاست پاکستان کی طرف سے درج نہیں کیے گئے۔ وزارت قانون اس سارے واقعہ کا جائزہ لے رہی ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عمران خان کو لانگ مارچ سے قبل اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں پر نظر ڈالنی چاہیے۔

وزیر قانون نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کو آئینی طریقے سے ختم کیا گیا، پی ٹی آئی حکومت کے کرپشن کے اسکینڈل سامنے آرہے ہیں۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ بعض لوگ آئین سے زیادہ اپنے پارٹی لیڈر کو اہمیت دے رہے ہیں۔