خلیجِ بنگال میں سمندری طوفان ’آسانی‘ بننے کا امکان

May 07, 2022

بھارتی محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوب مشرقیِ خلیج بنگال میں سمندری طوفان ’آسانی‘ بننے کا امکان ہے۔

ماہرینِ موسمیات کے مطابق خلیجِ بنگال میں بننے والے طوفان کو آسانی کا نام دیا جائے گا۔

آسانی کا نام سری لنکا کا تجویز کردہ ہے، جس کے معنی غصے کے ہیں۔

بھارتی محکمۂ موسمیات کے مطابق جنوب مشرقی خلیجِ بنگال میں ہوا کا کم دباؤ ہے، جو مزید شدت اختیار کر سکتا ہے، ہوا کا یہ کم دباؤ آج شام تک ڈپریشن میں تبدیل ہو سکتا ہے۔

8 مئی کو ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کر کے طوفان میں تبدیل ہو سکتا ہے، یہ طوفان شمال مغرب کی جانب بڑھے گا۔

10 مئی کو یہ طوفان آندھرا پردیش، اڑیسہ اور ملحقہ علاقوں پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔