بھارت سے بےروزگار سلیبریٹی کرکٹر کی مدد کی درخواست کی، ریحام خان

May 08, 2022

سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ انہوں نے بھارت سے بےروزگار سلیبریٹی کرکٹر کی مدد کی درخواست کی تھی۔

امریکا میں سابق سفیر حسین حقانی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اوور سیز پاکستانیوں سے خطاب سے قبل کے ویڈیو کلپ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’کہا تھا نا! اداکار ہے۔ لائٹنگ وائٹنگ جانتا ہے لیکن معیشت، خارجہ پالیسی، آئین، قانون وغیرہ اس کے بس کی باتیں نہیں ہیں‘‘۔

اس ٹوئٹ کا حوالہ دیتے ہوئے ریحام خان نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’’میں نے بھارت سے بے روزگار سلیبریٹی کرکٹر کی مدد کرنے کی درخواست کی‘‘۔

ریحام خان نے مزید لکھا کہ میں ہمیشہ درست ہوں۔