الحمدللہ! میں بالکل خیریت سے ہوں، چوہدری شجاعت حسین

May 11, 2022

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے سوشل میڈیا پر زیر گردش خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

لاہور سے جاری بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ الحمدللہ، میں بالکل خیریت سے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں، ان گمراہ کن خبروں پر دھیان نہ دیا جائے۔