تجاوزات گرینڈآپریشن، عارضی تجاوزات مسمارکردیئے گئے

May 13, 2022

پشاور( وقائع نگار)ٹی ایم اوشاہ عالم محمدفیضان خان کی ہدایت پرتجاوزات کیخلاف بھاری مشینری کے ذریعہ گرینڈآپریشن کیاگیاجبکہ کارسرکارمیں خلل پیدا کرنیوالوں کیخلاف متعلقہ تھانوں کوکارروائی کیلئے مراسلہ بھی ارسال کردیاگیاہے،چیئرمین تحصیل کونسل شاہ عالم کلیم اللہ کوعوامی حلقوں کی جانب سے شکایات موصول ہوئیں کہ چارسدہ روڈپرقبضہ مافیاکی وجہ سے عوام اورخاص کرخواتین وطالبات کوآمدورفت میں شدیدمشکلات کاسامناہے ،چیئرمین تحصیل کوسل شاہ عالم نے ٹی ایم اومحمدفیضان خان کوفوری ایکشن لینے کی ہدایت کی جنہوں نے ریگولیشن برانچ کوبلاتفریق کارروائی کی ہدایت کی،ارباب میرعالم کی سربراہی میں بھاری مشینری کے ذریعہ چارسدہ روڈ،ناگمان چوک اورخزانہ سمیت مختلف علاقوںمیں بڑے پیمانہ پرآپریشن کیاگیا،اس دوران دس کے قریب پختہ اوردودرجن سے زائد عارضی تجاوزات مسمارکردیئے گئے،آپریشن کے دوران خلل پیداکرنے والے افرادکیخلاف کارروائی کیلئے متعلقہ تھانہ کومراسلہ ارسال کردیاگیاہے۔،ٹی ایم اوشاہ عالم محمدفیضان نے کہاہے کہ کسی کوبھی سرکاری اراضی پرقابض ہونے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے،مفادعامہ کی خاطر روزانہ کی بنیادوں پرتجاوزات کیخلاف کارروائیاں کی جائیں گی اوراس سلسلہ میں کسی سے کوئی رعایت نہیں بھرتی جائیگی۔