کھلا مین ہول ، عوام کی مشکلا ت میں اضا فہ

May 13, 2022

پشاور(وقائع نگار) رشید ٹائون گلبہار نمبر 3 میں گہرے کھلے مین ہولز نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے ۔ پشاور کے علاقے رشید ٹائون گلبہار نمبر 3 میں مین ہول کو ڈبلیو ایس ایس پی کے عملے نے صفائی کیلئے کھولا تھا تاہم مین ہول کی صفائی کے بعد ملبہ گلی میں چھوڑنے سمیت مین ہولز کو کھلا چھوڑ دیا گیا ہے ۔ اہل علاقہ کے مطابق کھلے مین ہولز کی وجہ سے موٹر سائیکل سواروں ʼ خواتین ʼ بزرگوں اور بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ علاقہ مکینوں نے بتایا کہ مین ہولز بند نہ کرنے کی وجہ سے وہ دیگر راستوں کے ذریعے اپنے گھروں کو جانے پر مجبور ہیں ۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر فوری طور پر کھلے مین ہولز بند نہ کئے گئے تو وہ بھر پور احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے ۔جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی ۔