6 ماہ پہلے کہہ دیا تھا ملک دیوالیہ ہو چکا ہے، شبر زیدی

May 13, 2022

سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے سابق چیئرمین شبر زیدی نے کہا ہے کہ انہوں نے چھ ماہ پہلے کہہ دیا تھا ملک دیوالیہ ہوچکا ہے اور چل نہیں پا رہا۔

اپنے بیان میں شبر زیدی نے کہا کہ اس بات پر ہر آدمی نے مجھ پر تنقید کی۔ مگر اب سب کچھ واضح ہو چکا ہے۔

سابق چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ہمارے آبا و اجداد نے یہ ملک بنایا تھا اور ہم اس کی حفاظت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ جلد پاکستان کے لیے ایک جامع سیاسی، سماجی اور معاشی روڈمیپ دیں گے۔