حکومت سازی کی انجینئرنگ ملک وملت کیلئے بہت بڑ اخطرہ بن گئی،لیاقت بلوچ

May 14, 2022

لاہور (نیوزرپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی، سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے کارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہ حکومت سازی کی انجینئرنگ اب ملک و ملت کے لیے بہت بڑا خطرہ بن گئی ہے ، حکومت اور اپوزیشن آزمائے ہوئے ہیں، اقتدار کی کرسی ہی اِن کا اولین مسئلہ ہے ۔ پاکستان کے بحرانوں کے خاتمہ کے لیے سنجیدہ، اہل، دیانت دار اور ملک بھر کے اہل، محب وطن افراد کو متحد کرنا سب سے بڑا چیلنج ہے۔