جنگلی حیات بچانے کیلئے مقامی مکینوں اور نمبر داروں سے تعاون لینے کا فیصلہ

May 14, 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر)محکمہ تحفظ جنگلی حیات و پارکس پنجاب اورمحکمہ جنگلات پنجاب کو مقامی آبادی کے اشتراک سے تعاون کی فراہمی کیلئے ایک خصوصی مراسلہ بھیجا گیا ہے جس میں ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جنگل اور جنگلی حیات سے مزین علاقوں کے مضافات میں رہنے والی مقامی آبادی اور نمبرداروں کوجنگلات اور جنگلی حیات بچانے کی ذمہ داری تفویض کرنے کیلئے ان سے ملاقات کریں اور ان کا تعاون حاصل کریں۔