میر گل خان نصیر کی 108ویں سالگرہ کے موقع پر آج تقریب ہوگی

May 14, 2022

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچی لبزانکی دیوان کے زیراہتمام ملک الشعراء میر گل خان نصیر کی 108 ویںسالگرہ کی مناسبت سے آج سہ پہر چار بجے کوئٹہ پریس کلب میں سمینار منعقد کیا جارہا ہے ، جس میں ادیب ، شاعر و دانشور میر گل خان نصیر کو خراج عقیدت پیش کریں گے جبکہ تقریب میں میر گل خان نصیر کی زندگی اور فن سے متعلق کتاب کی رونمائی بھی ہوگی۔