بی این پی سے مکالمے کیلئے تیار، جگہ اور وقت کا تعین کریں، ہمایوں کرد

May 14, 2022

کوئٹہ( پ ر) سابق وفاقی وزیر میر ہمایوں عزیز کرنے اپنی عدم موجودگی میں بی این پی کے مرکزی بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ بیان لکھنے اورلکھانے والے نے اپنے اخلاقی معیارکا مظاہرہ کیا ،ایک سیال صوبے میں یہ لوگ اپنی ناکامیوں سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کیلئے ذاتیات پر اترائے یہ صوبے کے لوگوں کو اپنی ناکامیوں کا حساب دیں میری ذات اور بزرگوں کے کردار پر انگلیاں اٹھانے کا حساب پھر کبھی ہوگاان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز دشت گونڈین میں مچھ، کچھی ، بولان، مستونگ اورکوئٹہ کے وفود سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا میر ہمایوں عزیز کرد نے کہا کہ بلوچستان ایک سیال صوبہ ہے،یہاں سیاست میں ذاتیات کا عنصر نہیں ہونا چائیے یہاں ہر کوئی ایک دوسرے کی طاقت سے واقف ہے میں بھی اس عمل کے ردعمل میں دو قدم آگے بڑھ سکتا تھا مگر سیاست کو سیاست کی حد تک رکھاجائے تو بہتر ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان ایک روایتی اور سیال صوبہ ہے کسی نہ کسی نہج پر ایک دوسرے کے آمنے سامنے بیٹھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اپنی موجودہ اتحادی حکومت کی ناکامیوں کا حساب دیں میری ذات اور میرے بزرگوں کے کردار پر انگلیاں اٹھانے کا حساب پھر کبھی ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ وفاق اور صوبے میں حکومتوں میں ہیں ان کو بلوچستان کے لوگوں کی خدمت کرنی چائیے مگر انہوں نے خدمت کرنے کی بجائے بلوچستان کو مزید بحرانوں میں دھکیل دیا ہے اور اب اپنی ناکامیوں پرپردا ڈالنے کیلئے ذاتیات پر اُتر آئے ہیں تاکہ بلوچستان کے لوگوں کی توجہ ان کی ناکامیوں سے ہٹا کر کسی اور جانب کریں ۔ انہوں نے کہاکہ اگر ہم نے ان سے اپنی ذات کیلئے کچھ مانگا ہے تو دعوت دیتا ہوں کہ وہ جگہ اور فورم کا تعین کریں ان سے براہ راست مکالمہ کرنے کو تیار ہوں حقائق اور تاریخ کا مجھے بھی علم ہے۔