کچلاک میں 8منشیات فروش گرفتار

May 14, 2022

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) کچلاک پولیس نے آٹھ منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے نو کلو چرس قبضے میں لے لی پولیس کے مطابق ڈی آئی جی کوئٹہ سید فدا حسین شاہ کو خفیہ اطلاع ملی تھی کچلاک اور نیو کچلاک میں منشیات فروش کی جارہی ہے جس پر ایس پی صدر ڈویڑن عادل عامر کی سربراہی میں ٹیم نے کچلاک اور نیو کچلاک کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے عبدالغفارسے 300 گرام ٗ شوکت سے 350 گرام بخت محمد سے 1100 گرام ٗنور علی سے 1100 گرام ٗ جہانزیب سے 1130 گرام ٗروزی محمدسے 1050 گرام ٗفتح خان عرف راجاسے 2 کلو گرام اورنجیب اللہ ولد عبدالخالق کو 720 گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتارکرلیا۔