شالکوٹ پولیس نے کلاشنکوفیں برآمدکرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا

May 14, 2022

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) شالکوٹ پولیس نے اسلحہ برآمدکرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او شالکوٹ قاسم رودینی نے دیگر عملے کے ہمراہ دوران چیکنگ ایک پک اپ گاڑی کو روکا اور پک اپ میں سوار تین افراد عبدالرحمان،عبیداللہ اور نورمحمد کے قبضے سے تین عدد کلاشنکوفیں اور گولیاں برآمد کرکے انہیں گرفتار کرلیا ۔