سبی میں شدیدگرمی‘درجہ حرارت 48سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا

May 14, 2022

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ سمیت بیشتر علاقوں میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقے شدید گرمی کے زیر اثر رہے، محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں درجہ حرارت34، سبی48، تربت45، ژوب37اور اوستہ محمد میں 49ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔