پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن اور میر خلیل الرحمٰن سوسائٹی کے زیر اہتمام سیمینار کل ہو گا

May 15, 2022

لاہور (ایم کے آر ایم ایس رپورٹ) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن اورمیر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی (جنگ گروپ آف نیوز پیپرز) کے زیر اہتمام خصوصی رائونڈ ٹیبل کانفرنس بعنوان معیاری اور محفوظ علاج پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کی اولین ترجیح کا انعقاد کل 16 مئی کو ہوگاجس میں مہمانان خصوصی خواجہ سلمان رفیق( رکن پنجاب اسمبلی)، علی جان خان (سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ) ہونگے۔ حرف آغاز ڈاکٹر محمد ثاقب عزیز (چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن ) پیش کریں گے۔جبکہ مہمانان گرامی میں ڈاکٹر ہارون جہانگیر( ڈی جی ہیلتھ پنجاب)، پروفیسر ڈاکٹرعطیہ مبارک ،پروفیسرڈاکٹر مجید چوہدری ،پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل (وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی)،پروفیسر ڈاکٹر محمود شوکت( فارمر وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز)،پروفیسر ڈاکٹر سعید قاضی، پروفیسر ڈاکٹر یعقوب قاضی ،پروفیسر ڈاکٹر عامر زمان خان (وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی)،کوثر تسنیم (ڈی جی نر سنگ پنجاب) ڈاکٹر عائشہ(ڈپٹی سیکرٹری محکمہ صحت پنجاب )،ڈاکٹر علی رزاق( سی ای او پنجاب ہیلتھ انشیٹو مینجمنٹ کمپنی )، پروفیسر ڈاکٹر محمد فاروق افضل (پرنسپل سمز)،پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد تسنیم پروفیسر ڈاکٹر عارف تجمل (پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج )،پروفیسر ڈاکٹر طیبہ و سیم،پروفیسر وحید الحمید ،،پروفیسر ڈاکٹر بلال محی الدین(ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی)،پروفیسر ڈاکٹر زاہد بشیر(پرنسپل شالیمار میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج )، پروفیسر ڈاکٹر نعیم الدین میاں(ہیلتھ سپیشلسٹ و فارمر کمشنر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن)،پروفیسر ڈاکٹر طارق اقبال بھٹہ، پروفیسر ڈاکٹرمحمود ایاز،پروفیسر ڈاکٹر فیصل ڈار (ڈین پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ )،ڈاکٹر عامر مفتی( ایم ایس سروسز ہسپتال)، پروفیسر ڈاکٹر اشرف نظامی،ڈاکٹر طارق میاں( صدر پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشنز)،ڈاکٹر مشتاق احمد سلہریا(ڈائریکٹر کلینیکل گورننس و آرگنائزیشنل اسٹینڈرڈز پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن )،ڈاکٹر مختار احمد اعوان (ڈائریکٹرای پی آئی پنجاب )،ڈاکٹر جمشید احمد( ڈبلیو ایچ او پنجاب)، ڈاکٹر جاوید حیات خان( پی کے ایل آئی) ،ڈاکٹر سائرہ افضل، بشریٰ بٹ (ایم پی اے)، ڈاکٹر ہارون حامد (چائلڈ سپیشلسٹ )،پروفیسر ڈاکٹر طیب عباس، پروفیسر ڈاکٹر زرفشاں طاہر،ڈاکٹر آصف بشیر،ڈاکٹر منیر احمد ملک (ایم ایس میو ہسپتال)،ڈاکٹر مشتاق احمد شاد(پروینشل اربن ہیلتھ سپیشلسٹ یونیسیف پنجاب)، ڈاکٹر زبیر منیر خان (سینئر میڈیکل آفیسر واپڈا ہسپتال کمپلیکس لاہور)،جہانگیر شوکت( اسلامی سکالر) اور دیگر شامل ہونگے،میزبانی کے فرائض واصف ناگی چیئر مین میرخلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی جنگ گروپ آف نیوز پیپرز سر انجام دیں گے۔