جامعہ اشرفیہ میں عازمین حج کیلئےتربیتی پروگرام آج سے شروع ہونگے

May 15, 2022

لاہور(خبرنگار) جامعہ اشرفیہ میں عازمین حج کی تربیت کے لیے آج سے لے کر 5 جون تک ہر اتوار کو صبح 10 بجے سے لے کر4 بجے تک تربیتی پروگرام ہونگے۔ حافظ فضل الرحیم اشرفی، مولانا محمد یوسف خان، مفتی محمد زکریااور دیگر علماء کرام خطاب کریں گے جبکہ خواتین کے لیے باپردہ شرکت کا اہتمام کیا گیا ہے۔