تحریک انصاف کالبرٹی چوک میں احتجاجی مظاہرہ ،حکومت کیخلاف نعرے

May 15, 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف لاہور نے سیالکوٹ میں جلسہ کی جگہ بدلنے ،سٹیج اکھاڑنےاور رہنمائوں کوگرفتار کرنے کے خلاف لبرٹی چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیااوارحکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ میاں حماد اظہر نے کہا تحریک انصاف نے پرامن احتجاج کی کال دے رکھی ہے لیکن حکومت اپنے پچھلے اور روایتی ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے ، میاں محمود الرشید نے کہا کہ موجودہ دور ڈکٹیٹر سے بھی برا ہے ، خوفزدہ اور کرپٹ حکمرانوں نے انقلاب کا راستہ روکنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے ۔ انہوں نے عمرڈار اور عثمان ڈار کو تمام تر رکاوٹوں کے باوجود ایک بڑا جلسہ کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے جذبے اور جنون کے ہاتھوں فاشسٹ حکومت کو شکست ہوئی ۔ اعجاز چوہدری نے رانا ثناءاللہ اور خواجہ آصف پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پرامن جلسے جلوس تحریک انصاف کا حق ہے لیکن اس میں رکاوٹیں ڈال کر کرپٹ ٹولہ ملک کو انارکی کی طرف لے جانا چاہتا ہے ۔