وفاقی سیکرٹری توانائی سے لیسکو مینجمنٹ کے وفد کی ملاقات

May 15, 2022

لاہور(سپیشل رپورٹر)وفاقی سیکرٹری توانائی راشد محمود اور لیسکو مینجمنٹ کی ملاقات، لیسکو ترجمان نے کہا کہ ملاقات میں دیگر امور کے ساتھ ساتھ لیسکو ریجن میں بجلی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ سیکرٹری توانائی کو بتایا گیا کہ لیسکو ریجن میں لوڈ مینجمنٹ بجلی چوری والے علاقوں میں کی جارہی ہے۔ سیکرٹری توانائی کی لیسکو انتظامیہ کو بجلی چوروں کے خلاف فوری کریک ڈاؤن کی ہدایت کی،انھوں نے کہا کہ بجلی چوری قومی مجرم ہیں جن کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ معاشرے میں موجود ان چند چور عناصر کی بجلی چوری کا خمیازہ لوڈمنیجمنٹ کی صورت میں عام صارفین کو بھگتنا پڑتا ہے۔بجلی چوروں کو قطعی رعایت نہیں دی جائے گی۔