24گھنٹوں کے دوران 125ملزمان گرفتار

May 15, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 125ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ 91 لیٹرسے زائد شراب،7 پسٹل معہ 10گولیاں ،1250 روپے وٹک رقم برآمد کرلی گئیں ۔ملزمان میں 5منشیات فروش،7 ناجائز اسلحہ رکھنے والے، 1قمار باز ،1 آتش بازی ،6تیز رفتاری، 81 غیر قانونی گیس ری فل ،17 اشتہاری، 5 مفرور، 2 رہائی یافتہ عادی مجرمان شامل ہیں ۔