کورونا کےشبہ میں 8مریض رپورٹ

May 15, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال ملتان میں کورونا کے مرض کے شبہ میں 8 مریض رپورٹ ہوئے ہیں ،جن کو کورونا یونٹ میں داخل کرلیا گیا ہے ،جبکہ مرض کی تصدیق کے لئے تصدیقی ٹیسٹ کرائے جارہے ہیں ، نشتر ہسپتال میں اب تک کورونا کے شبہ میں نو ہزار 860 افراد رپورٹ ہوچکے ہیں ،جن میں سے 2 ہزار 980 افراد کورونا پازیٹو پائے گئے۔